حکومت PIAکے محنت کشوں کے ساتھ مثبت مذاکرات کرے ۔ رانا محمود علی خان

PIAکے محنت کشوں نے نجکاری کے خلاف لازوال جدوجہد اور قربانی دی ہے ۔،نیشنل لیبر فیڈریشن PIAکے محنت کشوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

منگل 9 فروری 2016 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان اور جنرل سیکریٹری حافظ سلمان بٹ نے PIAجوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال ختم کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ PIAکے محنت کشوں نے اپنے اتحاد کے ذریعے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔ PIAکے محنت کشوں نے اپنی احتجاجی مہم میں لازوال قربانی ، جدوجہد کے نتیجے میں اپنا لوہا منوایا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ PIAکے محنت کشوں کے اتحاد کے نتیجے میں PIA میں نجکاری کا خاتمہ ہوگا ۔

حکومت PIAکے محنت کشوں کے ایثار اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور PIAکے محنت کشوں کے مطالبات منظور کئے جائیں ۔ حکومت اور PIAکے ملازمین مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرے اور PIA جو ایک قومی ورثہ اور قومی دولت اور اثاثہ ہے اس کی حفاظت کی جائے انہوں نے کہا کہ PIAکے محنت کش اپنے شہداء کو فراموش نہ کرے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور PIA ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامز ن ہوگا انہوں نے کہا کہ حکمران انا کے بت کو توڑے اور محنت کشوں کے ساتھ بیٹھ کر PIA کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا جائے ۔

(جاری ہے)

PIAکی نجکاری پاکستان کے فروخت کے مترادف ہے حکمراں اپنی پالیسیوں سے محنت کشوں کو مشتعل نہ کریں اور قومی اداروں کی نجکاری سے اجتناب برتا جائے ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان PIA کے محنت کشوں کی جانب سے ہڑتال کے خاتمے کا خیر مقدم کرتی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ بھرپور طریقے سے تعاون اور مدد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :