وزیر اعلیٰ کا آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارہ گرنے کے باعث دو پائلٹس کی شہادت پر اظہارافسوس

منگل 9 فروری 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارہ گرنے کے باعث دو پائلٹس کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اورٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد کی شہادت پر سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :