وزیراعلی پنجاب کی سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرنے کا حکم

متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا،ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے،شہباز شریف

منگل 9 فروری 2016 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گااورملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :