قازقستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل راشد محمود اور جنرل راحیل شریف سے ملاقات

پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، کرنل جنرل ساکن یاسوزکوف

منگل 9 فروری 2016 21:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) قازقستان کے پہلے نائب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل ساکن یاسوزکوف نے منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ قازکستان کے نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ قازقستان کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اسکی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ قبل ازیں جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔