پاکستان ریلویز کا چین سے خریدے گئے تمام لوکوموٹیوز کے انڈر فریم کا ڈیزائن تبدیل کر کے نئے انڈر فریم فراہم کرنے کا مطالبہ
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستانی اور چینی انجینئر کا طویل مشاورتی اجلاس ، لوکوموٹیوز کو کم سے کم وقت میں مرمت کرنے کا مطالبہ
منگل 9 فروری 2016 21:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان ریلویز نے چین سے خریدے گئے تمام لوکوموٹیوز کے انڈر فریم کا ڈیزائن تبدیل کر کے نئے انڈر فریم فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ منگل کو یہاں نیو لوکو ڈیزل شیڈ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستانی اور چینی انجینئر کا طویل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی، چیف مکینکل انجینئرلوکوکیپٹن (ر) مجید بیگ سمیت دیگر سینئر مکینکل حکام نے شرکت کی۔
قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور مکینکل انجینئرز کے ہمراہ چینی انجینئرز کی آمد سے قبل چینی انجنوں کا مفصل معائنہ کیا۔(جاری ہے)
چینی لوکوموٹیوز کے انڈر فریم میں پائی جانے والی خرابی کے بعد چینی لوکوموٹیوز کمپنی CSR ZIYANG کے انجینئرگزشتہ شب ہنگامی طور پر لاہور پہنچے تھے۔چین سے خریدے گئے 2000ہارس پاور کے 16لوکوموٹیوز کے انڈر فریم میں کریک پائے گئے۔
پاکستان ریلویز نے چینی انجینئرز کو 48گھنٹوں میں ان نقائص کا مستقل حل دینے کی ہدایت کی، جسے چینی انجینئرز نے قبول کر لیا۔ 6لوکو موٹیوز کے انڈر فریم تبدیل کرنے کے لیے میٹریل اور ٹیکنیشین 14فروری کو لاہور پہنچ جائیں گے۔ جبکہ جمعہ 12فروری تک چینی اور پاکستانی انجینئرز نقائص دور کرنے کے لیے حتمی حل پیش کردیں گے۔ پاکستان ریلویز نے لوکوموٹیوز کو کم سے کم وقت میں مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.