انٹراپارٹی الیکشن میں انتہائی صاف شفاف طریقہ کار کے تحت سابقہ خامیوں کودور کیاگیا، مسعود اقبال کھگہ ایڈووکیٹ

الیکشن کا بنیادی مقصد پارٹی کو ادارہ بناناہے ، کارکن بے خوف اورہرقسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر اہل اور باکردار قیادت کا چناؤ کریں، ضلعی کوارڈی نیٹر

منگل 9 فروری 2016 21:00

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی الیکشن کوآرڈینٹر مسعود اقبال کھگہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ انٹر اپارٹی الیکشن کے حوالے سے ممبر شپ کاعمل تیز ی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن میں انتہائی صاف شفاف طریقہ کار کے تحت سابقہ خامیوں کودور کیاگیا ہے اپنے موبائل فون سے خودممبر بنیں،اپنانام ،شناختی کارڈ نمبر90088پر ارسال کریں جس پر پارٹی کی طرف سے خود کار سسٹم کے ذریعے جوا ب موصول ہوگا جس میں ممبر شپ کوڈ درج ہوگا اس ممبرشپ کوڈ کو محفوظ کریں اورخود اپنی قیادت کا چناؤ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ انٹراپار ٹی الیکشن کا بنیادی مقصد پارٹی کو ادارہ بناناہے کارکن بے خوف اورہرقسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر اہل اور باکردار قیادت کا چناؤ کریں اورتحر یک انصاف کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ عنوان :