بول ورکرز ایکشن کمیٹی نے تنخواہوں کی ادائیگی اور بول کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کااعلان کردیا
چند میڈیا مالکان کی ملی بھگت کے سبب بول ٹی وی مسائل سے دوچار ہے،جدوجہد کو ملک گیر سطح پر وسعت دینگے ،مظاہرے سے شرکاء کاخطاب
منگل 9 فروری 2016 20:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے مظاہرے کے شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور بول کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں پارلمینٹ کے سامنے دھرنہ دیا جائے گا اور احتجاج کو ملک بھر تک وسعت دی جائے گی۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے خطاب میں کہا کہ چند میڈیا مالکان کی ملی بھگت کے سبب بول ٹی وی مسائل سے دوچار ہے اور میڈیا ورکرز کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
بول ورکرز کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہینگے۔ آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ بول کی جدوجہد آزادی صحافت کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں صحافی ضرور فتح یاب ہونگے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن مطیع اﷲ جان نے خطاب میں کہا کہ محض طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا۔(جاری ہے)
حکومت کو بول ورکرز کے حقوق دینے ہونگے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ حقوق کی اس جنگ میں بول ورکرز اکیلے نہیں، ملک بھر کی صحافی برادری ان کے ساتھ ہے۔ بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے اور ریلی میں صحافیوں، صحافتی تنظیموں، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بول ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت کی جانب سے بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی جارہی۔ بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر سبوخ سید نے کہا کہ بول کی بندش اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب بائیس سو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا معاشی قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنی جدوجہد کو ملک گیر سطح پر وسعت دینگے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ اگلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ امریکا سے آئے سینئر صحافی اشرف قریشی نے کہا کہ بول ٹی وی نیٹ ورک نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر سازش کے تحت غیرقانونی طور پر بند کیا گیا۔ مظاہرین سے بول ورکرز ایکشن کمیٹی کی آمنہ عامر اور ایمن سید نے بھی خطاب۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک ریلی بھی نکالی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.