پاک چائنہ اکنامک کوریڈورپرسیکورٹی بڑھا دی ،وزیرداخلہ بلوچستان

نہیں چاہتے دہشت گرد پاکستان کی معاشی اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کو یرغمال بنانے کی کوشش کریں،سرفرازبگٹی کی گفتگو

منگل 9 فروری 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز احمد بْگٹی نے کہاہے کہ صوبے میں ان علاقوں کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا جارہا ہے جہاں سے پاک چائنہ اکنامک کوریڈورگزرے گا،کسی بھی دہشت گردی کے واقعے سے نمٹنے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بھرپور تحفظ مہیاکیاجائے اورمزید سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں،برطانوی خبررساں ادرے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے بتایاکہ ہم نے ان علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی ہے جہاں سے کوریڈور ممکنہ طور پر گزرے گا۔

(جاری ہے)

ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معاشی اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کو یرغمال رکھا جائے،انہوں نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کو بلوچستان میں بھرپور تحفظ دیا جائیگا۔