معدنیاتی ذخائر معیشت کی بحا لی اور رو زگا ر کے موا قعوں کیلئے کام میں لائے جائیں ،منظور وسان

ریت،بجری،پتھر اور دیگر قیمتی معد نیا ت کی چو ر ی میں ملو ث عنا صر کیخلا ف فو ر ی ایف آئی آر در ج کی جا ئیں ،صوبائی وزیر

منگل 9 فروری 2016 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء)سندھ کے معدنیا ت و معدنی تر قی کے وزیر منظو ر حسین وسا ن نے کہا کہ صو بے کے معدنیا تی ذخا ئر کو معیشت کی بحا لی اور رو زگا ر کے موا قعو ں کیلئے منا سب طر یقے سے کا م میں لا یا جا ئے اور ان معدنیاتی زخا ئر کی حفا ظت کی جا ئے ۔ریتی ،بجر ی ،پتھر اور دیگر قیمتی معد نیا تی ذخا ئر کی چو ر ی میں ملو ث عنا صر کے خلا ف نہ صر ف فو ر ی طو ر پر ایف آئی آر در ج کی جا ئیں بلکہ اس کے سا تھ ساتھ تما م متعلقہ ادا رو ں کو ایسے عناصر کے خلا ف قانونی چا رہ جو ئی کیلئے تحریری طو ر پر فو ر ی آگا ہ کیا جا ئے اور ایسے عنا صر کے خلا ف کی گئی قا نو نی کا روائی سے مکمل آگاہی رکھی جا ئے اور اس ضمن میں ما ہا نہ میٹنگ میں پرو گریس سے تحریری آگا ہ کیا جا ئے ۔

صو با ئی وزیر نے یہ ہدا یا ت منگل کے روز اپنے دفتر نیو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہ محکمہ معدنیا ت و معدنی تر قی کے افسرا ن کے اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہوئے جا ر ی کیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ابتک کتنے کیسز میں ایف آئی آر دا خل کرا ئی گئی ہیں اور ان ایف آئی آر پر کا روائی ہو ئی اس کی تحریری رپو ر ٹ پیش کی جا ئے ۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ بد عنوا نی ،غفلت یا کا ہلی کے مرتکب افسرا ن کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ انہیں محض کا غذی کا روائی نہیں عملی اقدا ما ت ہو تے نظر آئیں ۔انہو ں نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنر ل معدنیا ت کو ہدا یا ت دیں کہ مائننگ کے جا ر ی شدہ اجا زت نا مو ں پر کا م کی رفتار کا جا ئزہ لیکر کا م نہ کر نے والو ں کے اجا زت نا مے منسو خ کئے جا ئیں پر انے جا ر ی کئے گئے اجا زت نا مو ں کا جا ئزہ لیا جا ئے ۔انہو ں نے جا ر ی شدہ ما ئننگ اجا ز ت نا مو ں اور کینسل شدہ اجا زت نا مو ں کی تفصیلا ت بھی طلب کیں۔

انہو ں نے وا ضح کیا کہ محکمہ معدنیا ت و معدنی تر قی بہت اہم محکمہ ہے اور اس کو بہت فعا ل کر دا ر ادا کر کے صو بے کی معیشت کے استحکا م میں اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کر نے کیلئے افسرا ن کو سخت محنت کر تی ہے ۔اجلا س میں سیکریٹری معدنیات و معدنی تر قی سندھ پر ویز سیہڑ، ڈی جی بدر جمیل اور محکمے کے سینئر افسرا ن نے شر کت کی ۔