Live Updates

عمران خان اور ان کی پارٹی مسلم لیگ کی مخالفت میں سچائی کو بھی پس پشت ڈال دیتی ہے اور دوہرے معیار کا شکار ہوجاتی ہے،میاں محمد منیر

پی آئی اے کے ملا زمین کی خیر خواہی کا دعویٰ کرنے والے کبھی تھر کا بھی سندھ کا حصہ سمجھ لیں،لیگی رہنماء

منگل 9 فروری 2016 20:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی مسلم لیگ کی مخالفت میں سچائی کو بھی پس پشت ڈال دیتی ہے اور دوہرے معیار کا شکار ہوجاتی ہے پی آئی اے کے ملا زمین کی خیر خواہی کا دعویٰ کرنے والے کبھی تھر کا بھی سندھ کا حصہ سمجھ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے کہ وہ اقتدارمیں آکر پی آئی اے سیمت دیگر اداروں کی نج کاری کرے گی لیکن اب سیاسی سکور کے حصول کے لئے وہ اپنے ہی منشور کر دفن کر رہے ہیں اور جس سچائی کو تحریر کر رہے ہیں اسے ہی پس پشت ڈال رہے ہیں تحریک انصاف کی سار ی قیادت بتائے کہ وہ نج کاری کے خلاف ہیں یا حامی ہیں انہوں نے کہاکہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کرتی ہے تو اس کے خلاف ایک طوفان کھڑ اکر دیا جاتا ہے لیکن اب یہ ہی عمل کے پی کے صوبہ میں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی آئی اے کے ملازمین کی حمائت میں ہلکان ہورہی ہے لیکن اسے تھر میں موت کے راج کی کوئی پروا نہیں ہے اگر وہ عوام سے مخلص ہیں تو پھر اولین فرصت میں تھر کا دورہ کریں اور یہ معصوم بچوں کی موت میں اضافہ کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات