کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

منگل 9 فروری 2016 20:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق10فروری سے 14فروری تک سریاب گرڈ میں ٹراسفارمر - i کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے جسے26 20/ ایم وی اے سے بڑھا کر31.5/40 ایم وی اے کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹراسفارمر کی تبدیلی کے سلسلے میں آج سے کام شروع کر کے 14 فروری تک مکمل کیا جائیگا اس دوران اس ٹراسفارمر سے منسلک تمام فیڈروں کو Bus couplers کے زریعے بجلی فراہم کی جائیگی۔ علاوہ ازیں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 10فروری کوشیخ ماندہ گرڈ کے ویسٹرن بائی پاس ، سریاب گرڈ کے سمنگلی ایکسپریس ، اورواسافیڈروں سے ایک بجے سے شام چار بجے تک بجلی بندہوگی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :