آرمی ایوی ایشن کا تربیتی مشاق طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ، انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ شہید

منگل 9 فروری 2016 19:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) آرمی ایوی ایشن کا تربیتی مشاق طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی ایوی ایشن کا تربیتی مشاق طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ اپنی روز مرہ کی تربیتی پرواز پر تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :