سمندری، اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نالیاں اور گلیوں میں ناقص مٹیریل استعمال کئے جانے کا انکشاف

منگل 9 فروری 2016 18:50

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نالیاں اور گلیوں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے فیصل آباد روڑ سے دس گلیوں سے سولنگ کی سرکاری ہزاروں اینٹیں اکھاڑ کرلے گیا انتہائی نا قص اینٹوں کے روڑے ڈال دیئے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں اندرون شہر کی سڑکیں اور نالیاں کی تعمیر کے سلسلہ میں پانچ کروڑ کے فنڈز جاری کیئے جن میں سے آڑھائی کروڑ روپے سے محلہ اشرف آباد کہکشاں کالونی رجانہ روڑ اور فیصل آباد روڑ کی گلیوں کی سڑکیں اور نالیاں تعمیر کی جا رہی ہیں جن میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل بڑی دیدہ دلیری سے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ٹی ایم اے کے افسران با خبر ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد روڑ کی دس گلیوں سے ٹھکیدار لاکھوں روپوں مالیت کی پہلے سے لگی ہوئی سرکاری اینٹیں اکھاڑ کر گھر لے گیا اور ان گلیوں میں انتہائی ناقص اینٹوں کی روڑی ڈال دی فیصل آباد روڑ کے کونسلر چوہدری عدنان گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی نا قص میٹریل سے تعمیراتی کام نہیں ہونے دیں گے ٹی ایم اے ارباب اختیار تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیں اور قومی سرمایہ کے ضیائع کو روکیں اہلیان محلہ اشرف آباد اور فیصل آباد روڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیر کی جانے والی گلیوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کو روکا جائے