سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے‘وزیراعلیٰ

متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا،ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائینگے

منگل 9 فروری 2016 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گااورملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :