اقتصادی ترقی کیلئے خطے کے ممالک مابین باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت وسط ایشیائی ریاستیں مستفید ہونگی،علاقائی ممالک کو آپس میں تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہئے

وزیراعظم نوازشریف کی قازقستان کے اول نائب وزیردفاع سے ملاقات میں گفتگو

منگل 9 فروری 2016 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت وسط ایشیائی ریاستیں مستفید ہونگی،علاقائی ممالک کو آپس میں تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں قازقستان کے اول نائب وزیردفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل اوئی نی نووچ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ علاقائی ممالک کا باہمی تعاون پورے خطے کی قسمت بدل سکتاہے،اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت وسط ایشیائی ریاستیں مستفید ہونگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان قازقستان کے ساتھ قریبی دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتاہے،دونوں ممالک باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،دوطرفہ کوششوں سے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ علاقائی ممالک کو آپس میں تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہئے۔