کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار بس نے 12سالہ بچے کو کچل ڈالا ، بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ڈرائیور فرار

منگل 9 فروری 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) لاہور میں کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار بس نے 12سالہ بچے کو کچل ڈالا ، بچہ موقع پر ہی جاں بحق،بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کالا خطائی روڈ پر 12سالہ بچہ سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا ۔ بس کی میں آکر بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :