Live Updates

عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام بتاچکی ہیں ، وہ جعلی نہیں ممنوعہ دوائیاں کھاتے ہیں،بھارتی ایئر بیس پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے،پنجاب حکومت کو ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خان کی پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام بتاچکی ہیں ، وہ جعلی نہیں ممنوعہ دوائیاں کھاتے ہیں،بھارتی ایئر بیس پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے،پنجاب حکومت کو ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ وہ منگل کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کافیصلہ 1991ء سے اب تک کئی بارہوچکا ہے، یہ منصوبے 1991ء کی لاگت سے بھی کم لاگت سے لگائے جا رہے ہیں، اورنج لائن منصوبے پرعمران خان جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، انہیں اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے ۔ عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام خان میڈیا پربتا چکی ہیں، وہ جعلی نہیں ممنوعہ دوائیاں کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک نہیں کرسکے تو شادی میں کیسے کرسکتے ہیں۔پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سے متعلق صوبائی وزیرنے کہا کہ بھارتی ایئر بیس پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے، اس کی جانب سے پنجاب حکومت کو کوئی رپورٹ نہیں ملی، اگرجے آئی ٹی نے مولانا مسعود اظہر کو بے گناہ قرار دے دیا تو انہیں حراست میں رکھنا غیر قانونی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات