حالات اچھے ہوں یا برے، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہیں،صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے،شرجیل میمن نے پاکستان آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا

پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حالات اچھے ہوں یا برے، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہیں،صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے،شرجیل میمن نے پاکستان آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا۔وہ منگل کو کراچی کی احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیلئے کوئی خصوصی پیغام لے کر نہیں آیا،پیپلز پارٹی کی قیادت کو سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی فکر رہتی ہے اس لئے پی پی کی قیادت بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حالات جس بھی قسم کے ہوں ، چاہے اچھے ہوں یا برے ہوں ہم ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے وطن واپس آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا ہے،صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے۔