سوشل میڈیا پر باحجاب باربی ڈول کا چرچہ

طالبہ حنیفہ نے منی حجاب فیشن کیلئے باربی کی ایسی تصاویر تخلیق کیں،انسٹاگرام پر 19ہزارفالووربن گئے

منگل 9 فروری 2016 18:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) دبلی پتلی، گوری رنگت اور اسمارٹ ملبوسات پہنے بچوں کی من پسند 'باربی ڈول' کی لمبے عبائے اور اسکارف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جب سے پھیلی ہیں،یہ گڑیا جیسے ایک اسٹار بن گئی ہے،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل سائنس پڑھنے والی 24 سالہ طالبہ حنیفہ نے منی حجاب فیشن کے لیے باربی کی ایسی تصاویر تخلیق کیں ،اخبار سے بات کرتے ہوئے حنیفہ کا کہنا تھامیں نے باربی کو اس سے قبل حجاب میں کبھی نہیں دیکھا، جس کے بعد مجھے ایسا کرنے کا خیال آیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور باربی کو اپنے بنائے ہوئے ملبوسات پہنائے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ایک گڑیا ایسے ہی لباس پہنے جو میں پہنتی ہوں۔

(جاری ہے)

حنیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام 'حجاربی' رکھا ہے جسے اب تک تقریباً 19 ہزار 4 سو لوگ فالو کر رہے ہیں،اکاؤنٹ پر حنیفہ نے باربی کی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل سے یہ غلط فہمی بھی دور کی جاسکتی ہے کہ مسلمان خواتین کو اپنے مذہب کے اظہار کے لیے حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :