صوابی ،پولیس نے خطر ناک ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 9 فروری 2016 18:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے خطر ناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جاوید اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چندافراد واردات کی نیت سے موضع مرغز میں اکھٹے ہوکر کوئی کارروائی کرنے والے ہیں ۔ جس پر ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر سرکل آفیسر صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ محمد اصغرخان ،اے ایس آئی سبحان اﷲ خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔

جنہوں نے منظم کاروائی کے دوران ملزم شاہ نعمان ولد ذکریا سکنہ ٹھنڈکوئی کو گرفتار کر لیا جو پنجاب پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔دوران کاروائی ایس ایچ او زیدہ اصغر خان نے بین الصوبائی راہزن راشد ولد رحمت شیر ،حبیب الرحمن ولد شبیر شاہ ساکنان مرغز کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا انہی ڈکیت گروہ سے ہزاروں کے تعداد میں نقدی موبائیلز و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ،دوران کاروائی مزید اقدام قتل میں مطلوب ملزم کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر نے ایس ایچ او زیدہ اصغر خان کو بہترین کارکردگی پر 10000ہزار نقدانعام اور توصیفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ڈی ایس پی اظہار شاہ خان سمیت ایس ایچ او زیدہ اصغر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو کہا کہ ملزم شاہ نعمان ولد ذکریاجو اسلام آباد اور روالپنڈی پولیس کو انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ بین الصوبائی گروہ جو چوری چکاریوں کے دوران گرفتار ہو کر ہرزاروں کی تعداد میں نقدی موبائیلز اور دیگر مال مسروقہ برآمدکی۔

(جاری ہے)

معزیزین علاقہ نے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کو اس اقدام کو تہہ دل سے سراہا،ڈی پی او صوابی نے میرٹ کے بنیاد پر اصغر خان نے تھانہ زیدہ میں ایس ایچ او لگا کر چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کم وقت میں کثیر گرفتاریاں کرکے علاقوں کو جرائم سے کافی حد تک پاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :