پشاور : محکمہ صحت نے 16ہڑتالی ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 16:58

پشاور : محکمہ صحت نے 16ہڑتالی ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : محکمہ صحت نے 16ہڑتالی ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین کو سول سرونٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔ فارغ کیے جانے والے ملازمین میں زیادہ تعداد نرسوں کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پشاور کے اسپتالوں میں کی جانے والی اصلاحات سے متعلق ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ پشاور کے سر کاری اسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ ان کے نظام میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، اور لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاﺅس خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بھی ہڑتال سے باز نہ آنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :