لاہور،حمزہ شہباز کی لیگی کارکن کے گھر آمد،بھائی کے وفات پر تعزیت کی

منگل 9 فروری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بانساں والا بازار میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرانے کارکن رانا مشتاق کے گھر گئے جہاں انہوں نے لیگی کارکن رانا مشتاق کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چند کارکن بھی ہمراہ تھے جبکہ حمزہ شہباز شریف کی بانساں والا بازار آمد کے وقت بانساں والا بازار کی ٹریفک بند کردی گئی جس سے شہریوں کی آمدورفت کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :