ٹوپی،پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 9 فروری 2016 16:38

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے نجکاری عمل کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے لازمی سروس ایکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کیمطابق پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر ریاض منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے صدوراور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر ریاض،صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل ،ضلع صوابی کے صدر ڈاکٹر عارف ،ضلع سوات کے صدر ڈاکٹر فخر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جو بھی حکم دیں ہم ان کا مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت نجکاری پالیسی کی بھرپور مزاحمت کرینگے اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کیلئے شانہ بشانہ ہر قسم قربانی دینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لیکر لازمی سروس ایکٹ جیسا قانون فی الفور واپس لیں کیونکہ یہ قانون ماشل لاء دور میں بھی نافذ نہیں ہوا ہے

متعلقہ عنوان :