پنڈی گھیب کی نئی عمارت غیر محفوظ:بچوں کے والدین کو سیکورٹی کے شدید خدشات

منگل 9 فروری 2016 16:38

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈی گھیب کی نئی عمارت سیکورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ۔ بچوں کے والدین کو سیکورٹی کے شدید خدشات۔ طلباء و طالبات عدم تحفظ کا شکار۔ شہر میں موجود محفوظ عمارت کو چھوڑ کا غیر آباد علاقہ کی نئی عمارت میں سکول کی منتقلی روکنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ بچوں کے والدین کا اعلی حکامات سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور اور چارسدہ باچا یونیورسٹی جیسے لرزہ خیز واقعات سے سبق نہ سیکھنے کی قسم کھاتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈی گھیب کو شہر کی محفوظ ترین عمارت کو چھوڑ کر غیر آباد اور غیر محفوظ علاقہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دہشت گردی جیسے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء و طالبات کے والدین میں اعلی حکام کے اس فیصلہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

فوجی فاؤنڈیشن کی موجودہ عمارت جو کہ شہر میں اور پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔نامعلوم وجوہات کی بناء پر سکول کو غیر آباد اور غیر محفوظ علاقہ میں منتقل کیا جارہا ہے۔جہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔اور آبادی ہے تو وہ بھی زیادہ پٹھانوں بالحصوص افغانیوں کی ہے۔اس علاقہ سے کئی دفعہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔سکول منتقلی کے حوالے سے متعدد مرتبہ درخواستیں فوجی فاؤنڈیشن سکول کے اعلی حکام کو ارسال کی گئیں مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان پر کسی قسم کا ردعمل یا پیش رفعت دیکھنے میں نہ آئی۔

طلباء و طالبات کے والدین نے میڈیا کی وساطت سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی و صوبائی محتسب اعلی و دیگر اعلی ارباب اختیار سے اس سلسلہ میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔