کوئی ” احتساب“ کو ”انتقام“ کا نام دیکر خود کو بچانہیں سکتا ‘چوہدری محمدسرور

منگل 9 فروری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنازئزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی” احتساب“ کو ”انتقام“ کا نام دیکر خود کو بچانہیں سکتا ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت کر پشن کر نیوالے ہر فرد کو بے نقاب اور ان سے لوٹی دولت واپس لانی چاہیے ‘پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کے خلاف آپر یشن کی ضرورتی ہے ‘حکمران احتجاج کر نیوالوں کو ”للکارا“کر خود کو سیاسی غنڈہ ثابت کر رہے ہیں ‘تحر یک اقتدار میں آکر ملکر ایسا آزادانہ احتساب کر یگی چور اور ڈاکوؤں اقتدار کے ایوان کی بجائے جیلوں میں ہوں گے ‘عمران خان کے اقتدار میں آنے سے ہی ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات ملے گی ۔

وہ اپنے دفتر میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ‘ شعبہ خواتین کی صوبائی صدر سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنازئزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں نے ملک کو ہمیشہ سے دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اور اب بھی اپنی کر پشن بچانے کیلئے اندر کھاتے ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جب بھی کر پشن کر نیوالوں کو نیب پکڑ نے کی کوشش کرتی ہے تو پیپلزپارٹی والے اسکو انتقامی کاروائی کا نام دیکر اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب ملک میں یہ انداز سیاست ختم ہو نا چاہیے اور جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے ان سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروانا ہوگی کیونکہ کر پشن ملک کیلئے دہشت گردی سے بھی زیادہ خطر ناک ہوچکی ہے اسکو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔