لیویز نے کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی، ہسپتال منتقل

منگل 9 فروری 2016 14:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق لاش کیچ کے علاقے کلاتک سے ملی ہے تاہم اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات نہیں ہیں،مقتول کی شناخت ماسٹر نواز محراب کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جو خیرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔لاش کومزید کارروائی کے لئے ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :