سپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ کی کارروائی، ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

منگل 9 فروری 2016 14:46

اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن کے مطابق کارروائی اپر دیر کے علاقے چکیاتن میں کی گئی جس کے دوران دہشت گرد جاوید کو گرفتارکیاگیا۔ایس پی یو کے مطابق ملزم جاوید ایک کالعدم تنظیم کاکمانڈر ہے جو خیبر ایجنسی کا رہائشی بتایاگیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم، ایک پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔اسے تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :