یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

منگل 9 فروری 2016 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔

(جاری ہے)

جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکاگیاتھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :