کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 12 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

منگل 9 فروری 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 12 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت نیب نے عدالت کے روبرو ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔ نیب کی ریمانڈ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت 5افراد کونامزدکیاگیاہے۔

نیب کی طرف سے نامزد کئے گئے 5 افراد میں عبدالحمیدگروپ فنانس ایڈوائزر ضیاالدین گروپ یونیورسٹیزاینڈہاسپٹلزاور سابق ڈائرکٹر لینڈکے ڈی اے سید اطہرحسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے ڈاکٹر عاصم حسین اور نامزد افراد پر منی لانڈرنگ، کھاد کے کار خانوں اور گیس کے کنکشن میں کمیشن لینے کاالزام لگایا گیا ، دیگرالزامات میں لوگوں کیساتھ ویلفیئرکے نام پرجعلسازی، فراڈ، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور سرکاری زمین پرقبضہ شامل ہیں۔

رپورٹ میں نیب کی جانب سے 462.5 ارب روپے کی رقم کی جعلسازی سے متعلق بتایاگیاہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر 22 فروری تک ریفرنس عدالت میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :