یکم دسمبر 2016 سے 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 14:28

یکم دسمبر 2016 سے 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی قانونی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی‘ اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹ 30 نومبر 2016ءتک تبدیل کرانے کی ہدایت کر دی ، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل بینک اور مائیکرو فنانس ادارے30 نومبر تک ہزار سو پچاس اور دس روپے کے پرانے نوٹ وصول کر سکیں گے۔یکم دسمبر 2016ءکے بعد تمام پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی تاہم نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ءتک پرانے نوٹوں کو قبول کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :