ساہیوال کول پاورپلانٹ کے منصوبے پردن رات کام کیا جارہا ہے ،رانا بابرحسین

منگل 9 فروری 2016 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاورپلانٹ کے منصوبے پردن رات کام کیا جارہا ہے اوریہ منصوبہ مقررہ مدت 25دسمبر2017ء سے کہیں پہلے مکمل ہوگا اور نیشنل گرڈ کو 1320میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔چین سمیت دنیا بھر میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 5سال سے کم مدت میں مکمل نہیں ہوتے لیکن ساہیوال کول پاورپلانٹ اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔

وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اورتمام متعلقہ ادارے منصوبے پر دیوانہ وار کام کررہے ہیں اورجس ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے ،شایددنیا کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ ممکن نہ ہو۔

(جاری ہے)

25دسمبر2017ء سے پہلے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کا حصول شروع ہوجائے گا ۔توانائی کے شعبے میں اس سے بڑھ کر کامیابی کا اور کوئی جھنڈا نہیں گاڑھا جاسکتا۔

پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کیے گئے ہیں اوران منصوبوں کی تکمیل # بھارت ،چین اور دنیا کی دیگر ممالک ۳۰میں اس استعدادکارکے منصوبے چار سے پانچ سال میں مکمل ہوئے ہیں جبکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ پانچ سال کے بجائے اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔مئی2014ء میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جولائی2015ء میں منصوبے پر کام کے آغاز کیلئے زمین کی کھدائی شروع ہوئی اورچھ ماہ میں یہ منصوبہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :