اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اے پی ایس کے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدر آمد روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 13:32

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اے پی ایس کے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : سپریم کورٹ نے اے پی ایس کے تین مجرموں کی سزائے موت پر عملدر آمد روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت نمبر گیارہ نے اے پی ایس کے تین مجرموں کو سزائے موت کی سنائی تھی جس کے بعد مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ،ا پیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ میں ہماری اپیل کو دیکھے بغیر ہی مسترد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر سپریم کورٹ نے مجرموں کی سزائے موت پر عملدر آمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو سولہ فروری کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں مجرموں کی جانب سے دائر اپیلوں کے اسٹیٹس سے آگاہ کریں گے۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں فیصلوں میں بے شک جج کا نام نہ لکھیں لیکن وجوہات ضرور تحریر کریں۔