اسلام آباد میں میئراورڈپٹی میئر کے انتخابات ہائی کورٹ میں چیلنج

منگل 9 فروری 2016 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میئراور ڈپٹی میئر کے انتخابات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ڈپٹی میئر کے لئے تحریک انصاف کے امیدوارعلی نوازکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارت قانون ،پارلیمانی امور، کابینہ ڈویڑن کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈنینس میں ترمیم کرکے میئرکیساتھ ڈپٹی میئر کے مشترکہ انتخاب کے لئے قانون میں ترمیم کی گئی جو کہ بدنیتی پرمبنی ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الگ الگ انتخاب کا پرانا طریقہ کاربحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :