راولپنڈی، دھمکیاں دینے کے الزام میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماوٴں خلاف مقدمہ درج

منگل 9 فروری 2016 13:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماوٴں رمضان لغاری،سلیم بھٹی،سہیل مختار،طارق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کئے گئے مقدمے میں پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماوٴں رمضان لغاری،سلیم بھٹی،سہیل مختار،طارق ڈار کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے۔ مقدمے میں چاروں افراد پر پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :