پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی

92 فیصد افراد قانون کے حامی ، 64 فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی

منگل 9 فروری 2016 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی ، 92 فیصد افراد قانون کے حامی ، 64فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی ۔ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت 92 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں ، 64 فیصد افراد اس قانون کی بہت زیادہ حمایت اور 28 فیصد افراد کسی حد تک حمایت کرتے ہیں ۔

سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض مخالفت کرتے ہیں ۔ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ اس قانون کی کس حد تک حمایت یا مخالفت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں 64 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی کس حد تک حمایت کرتے ہیں س اور 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کی کسی حد تک مخالفت کرتے ہیں ، 2فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی بہت زیادہ مخالفت کرتے ہیں ۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا ، یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1826مرد و خواتین سے 21دسمبر 2015تا 28دسمبر 2015منعقد ہوا ، غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریباً 3-2 % لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :