پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آگئی،300 سے زائد مسافر کراچی پہنچ گئے

منگل 9 فروری 2016 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7338کراچی پہنچ گئی۔ملازمین کی ہڑتال کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز کراچی اْتری ہے۔پی کے 7336 معتمرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچی جبکہ پی کے 7339 اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 4232 اسلام آباد سے ابوظبی ، پی کے 451 اسلام آباد سے اسکردو روانہ جبکہ پی کے 262 ابو ظہبی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

کوئٹہ کیلئے پچھلے ایک ہفتے سے معطل فلائٹ آپریشن بھی آج بحال ہونے کا امکان ہے۔لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے دو فلائٹس آپریشن میں بھی جلد روانی آ جائیگی ۔یہی فلائٹس کوئٹہ سے مسافر وں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد واپس بھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :