ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کے ای میل سرورکی تحقیقات کی تصدیق کردی

منگل 9 فروری 2016 12:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ایف بی آئی نے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے ای میل سرور کی تحقیقات کی تصدیق کردی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے عدالت میں ایک بیان جمع کرایا گیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے ای میل سرور کی تحقیقات کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

خط میں مزید لکھا ہے کہ ایف بی آئی کے وکیل جیمز بیکر کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس کے متن میں لکھا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے ذاتی ای میل سرورکے استعمال سے متعلق معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور وہ تحقیقات کے کسی مخصوص ہدف کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عدالت کے استفسار پر ایف بی آئی نے تحقیقات کی تصدیق سے انکار کیا تھا، ایف بی آئی نے کہا تھا کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :