ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو جانے سے لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 00:31

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08فروری۔2016ء) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو جانے سے لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ ملک میں ہفتہ وار تعطیل کی بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہو جانے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈیمانڈمیں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر ساڑھے تین ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ۔گزشتہ روز شہروں میں اٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے گیارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری جانب میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی سے گھریلو صارفین کے لئے گیس پریشر میں اضافہ ہو گیا ۔ جس سے امور خانہ کی مشکلات میں کمی واقع ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :