لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی سی کے میڈیکل سٹور پر مہنگے داموں ادویات کی فروخت کے خلاف درخواست دائر

پیر 8 فروری 2016 22:59

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) پنجاب انسٹیٹیوت آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سٹور پر مہنگے داموں ادویات کی فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ پی آئی سی کے میڈیکل سٹور پر ادویات مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں پی آئی سی انتظامیہ کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا لہذا پی آئی سی میں مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :