جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس (کل) ہونگے

پیر 8 فروری 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس (کل) منگل کو اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سندھ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے اپنے متعلقہ زون میں اجلاسوں کی صدارت کرینگے۔ وفاقی دارالحکومت کی کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ چاند کے حوالے سے پورے ملک سے ملنے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر اعلان کیا جائے گا۔