صدر مملکت نے حلقہ پی ایس 23 نوشہرو فیروز V کے ضمنی الیکشن کے موقع پر کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا

پیر 8 فروری 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 23 نوشہرو فیروز V کے ضمنی الیکشن کے موقع پر کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا جس کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہ نواز طارق کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تشکیل کیلئے سمری ارسال کی تھی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل کی منظوری دی ہے۔