غیرقانونی اثاثے اورجعلسازی کاالزام،سابق ڈی ایس پی کو12سال قید اورایک کروڑ46لاکھ جرمانہ کی سزا

پیر 8 فروری 2016 22:40

پشاور۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء )احتساب عدالت کی جج زرقیش ثانی نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق ڈی ایس پی رجب علی کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طورپر12سال قید بامشقت اور1کروڑ46لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے 18اپریل2014ء کو ڈی ایس پی رجب علی کو گرفتارکیاتھا جس پرالزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیرقانونی اثاثے بنائے۔

عدالت نے استغاثہ اورصفائی کے گواہوں کے بیانات اوروکلاء کے دلائل مکمل ہونے پررجب علی کو غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں 7سال قید بامشقت اور1کروڑ46لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جعلسازی کے الزام میں 5سال قید بامشقت کی سزا سنائی ،تاہم معاون ملزم لطیف حسین کوبھی7 سال اور 5سال قید بامشقت اورایک کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے ۔