اسلام آباد، کاروباری لین دین میں شہریوں کو 47 لاکھ کے جعلی چیک تھما دیئے گئے

پیر 8 فروری 2016 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کاروباری لین دین میں شہریوں کو 47 لاکھ روپے مالیت کی نقدی کے لئے جعلی چیک تھما دیئے گئے کوہسار پولیس کو شعیب نے بتایا کہ مقصود اختر نے دو لاکھ 96 ہزار کاچیک دیا ترنول پولیس کو نذر گل نے بتایا کہ شیر خان نے بارہ لاکھ کا چیک دیا شالیمارپولیس کو محمد رفیق نے بتایا کہ محمد طارق نے 18 لاکھ کا چیک دیا رمنا پولیس کو ریاض احمد نے بتایا کہ محمد عبداللہ ،ریاست وڑائچ نے دو چیک مالیت 15لاکھ 75 ہزار دیئے جو ڈس آنر ہوئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

متعلقہ عنوان :