وزیر ریلوے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیں ،حافظ نعیم الرحمن

ریلوے کی کارکردگی میں کچھ بہتری تو آئی ہے لیکن اس فیصلے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

پیر 8 فروری 2016 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں 25فیصد تک اضافے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ملک بھر کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں اضافہ ناقابل فہم ہے۔ حکومت ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کر ے اوراضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔

حافظ نعیم ا لرحمن نے کہا کہ ایک طرف پی آئی اے کے بحران کے باعث اندرون ملک بھی سفر کر نے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان حالات میں ریلوے کے کرایوں میں اچانک اضافہ عوام سے سستی سفری سہولت بھی چھین لینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے ،پاکستان ریلوے کی حالت بہتر کر نے اور اسے ایک مثالی قومی ادارہ بنانے کے بارے میں بڑی کوششیں کر تے رہے ہیں اور ریلوے کی کارکردگی میں بہتر ی بھی آئی ہے جس میں ریلوے کے ملازمین کا بھی بڑا حصہ ہے لیکن دوسر ی جانب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی طر ح بھی منا سب اقدا م نہیں ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے پر بالکل تیا ر نہیں ہے ۔عالمی سطح پر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں انتہائی حد تک کمی کے باوجود ملک کے عوام کے لیے اس نسبت سے قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی اور جو کمی کی گئی ہے اس کا بھی فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ۔ریلوے کے کرایوں میں اضافہ حکومت کی عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کے کرایوں میں کمی کی جاتی مگر حکومت اس کے بر عکس عمل کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :