ابوظہبی میں ایک خاندان کیلئے ایک گھر کے قانون پر پر سختی سے عملدرآمد کروانا شروع کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 21:17

ابوظہبی میں ایک خاندان کیلئے ایک گھر کے قانون پر پر سختی سے عملدرآمد ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء)ابوظہبی میں ایک خاندان کیلئے ایک گھر کے قانون پر پر سختی سے عملدرآمد کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پیدا ہونے والے رہائشی مسائل کے حل کیلے ایک نئی کیمپین کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمپین میں ابوظہبی میں ایک خاندان کیلئے ایک گھر کے قانون پر پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ قانون کے مطابق غیر شادی شدہ اور بنا خاندان کے افراد کو ایک اپارٹمنٹ میں 3 سے زیادہ تعداد میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار درہم سے لے کر 2 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانہ کرائے داروں اور مالکان دونوں پر کیا جا سکتا ہے۔