وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف کاروائیاں،6ملزمان گرفتار ،منشیات ومال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

پیر 8 فروری 2016 21:06

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ، شراب اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم نو ید صدیق کو گرفتار کرکے اس سے 150گر ام چرس بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ بنی گا لہ اور تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر دو ملزمان ذوالفقار احمد اور عا طف عبا سی کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزمہ روبینہ بی بی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس نے دوران گشت ملزم افراز احمد کو گرفتار کرکے اس سے 230گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم شعوررحمت کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر کھلی شراب بر آمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :