ایم این اے مولانا قمرالدین کی وفاقی وزیر پٹرولیم گیس و قدرتی معدنیات شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

خضدار میں ایل پی جی گیس پانٹ منصوبے کے جلد از جلد آغاز کا مطالبہ پیش کیا

پیر 8 فروری 2016 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) ایم این اے مولانا قمرالدین کی وفاقی وزیر پٹرولیم گیس و قدرتی معدنیات شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ۔جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے وفاقی وزیر کو خضدار میں ایل پی جی گیس پانٹ منصوبے کے جلد از جلد آغاز کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے خضدار میں گیس پلانٹ منصوبے کے جلد قیام کی یقین دھانی کرادی ۔

ایم این اے مولانا قمرالدین نے کہاکہ قدرتی گیس کی فراہمی خضدار کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے ۔ وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھاکہ خضدار میں گیس پلانٹ نصب کیا جائیگا لیکن یہ منصوبہ تاحال بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ جو کہ علاقہ کے عوام کے لئے باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وعدہ کو پورا کر تے ہوئے عوام کی اس بنیادی ضرورت کو حل کردیں ۔