کوئٹہ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے کونسلرمولانامحمدایوب ایوبی کو حلقہ 41سے کامیاب قراردیدیا

پیر 8 فروری 2016 21:01

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام حلقہ 41کے کونسلرمولانامحمدایوب ایوبی کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ کے حلقہ41سے کامیاب قراردیاواضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام حلقہ41کے امیرمولانا محمدایوب ایوبی نے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ 41سے کونسلرکی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جس پرمخالف امیدوارنے ان کی کامیابی کوبلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھابلوچستان ہائی کورٹ نے مولانا محمدایوب کے خلاف فیصلہ دیاجس کے بعدانہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گزشتہ روزسپریم کورٹ نے سماعت کے بعدمولانامحمدایوب ایوبی کوکامیاب دیدیادرین اثناء ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،حاجی عبدالصادق،حافظ قدرت اﷲ لہڑی،مفتی عبدالغفورمدنی،عزیزاﷲ پکتوی اورعبدالواسع سحر،کونسلرچوہدری محمدعاطف،کونسلرمحمدعامر،کونسلرعبدالررازق اورنعمت اﷲ اچکزئی نے مولانامحمدایوب ایوبی کی کامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اسے حق وسچ کی فتح قراردیدیادرین اثناء مولانامحمدایوب ایوبی کے اعزازمیں آج منگل کوتین بجے حاجی عبدالصادق کی رہائش گاہ پراستقبالیہ دیاجائے گاجس میں ضلعی مجلس عاملہ کے ارکان اورتمام جماعتی ساتھیوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے استقبالیہ تقریب سے ضلعی ومقامی رہنماخطاب کریں گے۔