فاقی وزیر ریلوے نے زنس ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور جدید تقاضوں سے آراستہ بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا

بزنس ٹرین کو اپ گریڈ کر کے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر وائی فائی، ایل ای ڈی، پردہ ، صفائی کا علیحدہ عملے تعینات کیا گیا ہے، تمام کلاسوں کے کرایوں کو قراقرم ایکسپریس اور سابقہ انتظامیہ سے کم رکھا گیا ہے،سعد رفیق

پیر 8 فروری 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بزنس ٹرین کو اپ گریڈ کرتے ہوئے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر وائی فائی، ایل ای ڈی، پردے کے انتظامات کے علاوہ ہر کوچ میں صفائی کا علیحدہ عملے تعینات کیا گیا ہے۔ تمام کلاسوں کے کرایوں کو قراقرم ایکسپریس اور سابقہ انتظامیہ سے کم رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز بزنس ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور جدید تقاضوں سے آراستہ بزنس ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن پر اخبار نوسیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے افتتاح کے موقع پر گاڑی میں سوار مسافروں سے بات چیت کی اور ان سے موجودہ گاڑی کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین 3اے سی، 2اے سی، 1اے سی سٹینڈر اور 8اکانومی کلاسوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت پہنچانے کے لئے مسافروں کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 486مسافروں کی بجائے 598مسافروں کیلئے گنجائش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے لاہور تا کراچی 4000اے سی بزنس کا کرایہ رکھا گیا ہے۔ اے سی سٹینڈرز لاہور سے کراچی 2800روپے جبکہ اکانومی برتھ کا کرایہ 1430مختص کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر چیف ایگزیکٹو ریلوے جاوید انور بویک کے علاوہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے