چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی ،آ زاد کشمیر حکومت کو تو ہین عدالت کا نوٹس جاری

پیر 8 فروری 2016 20:08

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) آزاد کشمیرجموں و کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کو آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تعینات نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ممبران قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر نجیب نقی اور چوہدری طارق فاروق نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا ان کی پیروی راجہ حنیف ایڈووکیٹ اور رضا علی خان ایڈووکیٹ کررہے تھے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سیکرٹری قانون کو بھی طلب کیاتھا ۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ چار سالوں سے خالی ہونے اور تقرری نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے عدالت سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پیر کے روز حکومت آزاد کشمیر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :